Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ضمنی انتخابات، سیدصادق عزیز ایک بار پھر نظر انداز، کارکنان مایوس

sadiq aziz 2 - ضمنی انتخابات، سیدصادق عزیز ایک بار پھر نظر انداز، کارکنان مایوس

سوات وائس :  ضمنی انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کی جانب سے سید صادق عزیز کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا۔ انجینئر میر مقام نے این اے تھری کے لئے فضل رحمان نونو کو ٹکٹ تھما دیا۔ملک بھر میں قومی اسمبلی کے لئے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ،سوات کے تین حلقوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے این اے تھری کا ٹکٹ فضل رحمان نونو کو دے دیا گیا ہے جبکہ سینئر و نظریاتی لیگی  رہنما سید صادق عزیز کو اس بار بھی نظر انداز کردیا گیا، 2018 کے الیکشن میں بھی سید صادق عزیز کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا جبکہ 2022 کے بلدیاتی انتخابات میں بھی سید صادق عزیز کو مکمل نظر انداز کردیا گیا تھا، اس بار سید صادق عزیز کو ایک بار پھر نظر انداز کرنے پر لیگی کارکنان مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں، کارکنان کا کہنا ہے کہ سید صادق عزیز کی پارٹی کے لئے بیش بہا خدمات ہے،ان کو بار بار نظر انداز کرنا سمجھ سے باہر ہے، لیگی لیڈرشپ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں اور حقدار و موزوں امیدواروں ک چناؤ کریں ۔

متعلقہ

صوبائی وزیر نے دھمکیاں دی اورہراساں کیا ،بٹ خیلہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل کی پریس کانفرنس

Swat Voice Editor

کبل میں دیوار گرنے کا واقعہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے زخمیوں کی عیادت کی

Swat Voice Editor

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا مینگورہ میں فلور ملز پر چھاپہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy