Swat Voice
Uncategorizedسوات نیوزضرور پڑھیں

سوات میں پاک فوج کی جانب سے اسکی فیسٹول اختتام پذیر

Malamjabba - سوات میں پاک فوج کی جانب سے اسکی فیسٹول اختتام پذیر

سوات  وائس :سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں پاک فوج کے تعاون سے دو روزہ اسکی فیسٹیول اور سنو بورڈنگ چیمپئن شپ  اختتام پذیر ہوگیا۔ کمانڈر پشاور کور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مقابلوں میں ملک بھر سے 104 کھلاڑی شریک ہوئے۔ سلالم اور جوائنٹ سلالم کے مقابلوں میں مالم جبہ کے مقامی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔اسکی فیسٹول میں مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔۔جو آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔سیاح  مالم جبہ میں فیسٹیول کے ساتھ ساتھ حسین نظاروں اور برف باری سے بھی خوب محظوظ ہوئے۔مالم جبہ میں ہر سال سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔جس کا مقصد سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔اس سال خیبر پختونخواہ کی عوام نے مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔لوگوں  نے چیمپین شپ کے انعقاد کو سراہا اور مستقبل میں بھی کھیلوں کے انعقاد پر زور دیا۔

متعلقہ

سوات میں جلسے جلوسوں پر کوئی پابندی نہیں ،ڈپٹی کمشنر سوات

Swat Voice Editor

سیراج الحق سوات کا دورہ کریں گے

Swat Voice Editor

اس پھل کو کھانے سے ہونے والے فوائد حیران کردیں گے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy