سوات وائس : سوات تعلیمی بورڈ نے دوسرا انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،دوسرا انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج 13فروری 2023بروز پیر کودوبجے ہونگے، تمام طلباء و طالبات کو ان کا رزلٹ ایس ایم ایس کے ذڑیعے بھیج دی جائیگی، سوات تعلیمی بورڈ کے پریس ریلیز کے مطابق دوسرا انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات (HSSC Annual-II)2022کے نتائج 13فروری 2023بروز پیر دو بجے کیا جائے گا، رزلٹ سوات کے ویب سائٹ www.bisess.edu.pkپر دن 12بجے سے دستیاب ہوگا، تمام طلبا و طالبات کو ان کا رزلٹ ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج دیا جائیگا، CDفیس مبلغ 300/-روپے اے بی ایل یا یوبی ایل کے کسی بھی شاخ میں جمع کرکے رزلٹ سی ڈی سوات بورڈ سیدو شریف سے حاصل کی جاسکی گی، تمام طلباء و طالبات کے ڈی ایم سیز 16فروری2023بروز جمعرات مندجہ ذیل سنٹر میں دستیاب ہونگے جبکہ 16فروری کے بعد تمام پرائیویٹ طلبا و طالبات اپنی ڈی ایم سیز متعلقہ سنٹر سے حاصل کرسکیں گے، جہا ں سے امتحان دیا ہوں، ضلع سوات تحصیل بابوزئی، بریکوٹ، کبل اور چارباغ کے طلباء و طالبات اپنی ڈی ایم سیز جی سی ایم ایچ ایس ایس ودودیہ سیدو شریف سوات سے،ضلع سوات تحصیل مٹہ، خوازہ خیلہ اور بحرین طلباء و طالبات اپنی ڈی ایم سیز جی ایچ ایس مٹہ سوات سے، ضلع شانگلہ کے طلباء و طالبات اپنی ڈی ایم سیز جی سی ایم ایچ ایس ایس نمبر1الپورئی شانگلہ سے جبکہ ضلع بونیر کے طلباء و طالبات اپنی ڈی ایم سیز جی سی ایم ایچ ایس ایس نمبر1ڈگر بونیر سے حاصل کریں گے۔
متعلقہ
- Comments
- Facebook comments