Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات ، شدید برف باری جاری، کالام مین شاہراہ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند

Kalam snow - سوات ، شدید برف باری جاری، کالام مین شاہراہ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند

سوات وائس : کالام میں گذشتہ روز سے شدید برف باری جاری۔ گوریت اور جاخ کے مقامات پر برفانی تودے گرنے سے کالام شاہراہ بند ہوگیا۔ شدید برف باری کے باعث مٹلتان، اتروڑ اور گبرال کی لنک سڑکیں بھی بند ہوگئیں۔ کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ضلع سوات انتظامیہ کی جانب سے سڑکیں کھولنے کا کام جاری ہے اور سیاحوں کو موسم صاف ہونے تک کالام اور بالائی علاقوں کی طرف نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اب تک وادی کالام میں تین فٹ، جبکہ مٹلتان اور گبرال میں چار سے پانچ فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی، جبکہ محکمہ موسمیات نے کل تک برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ

مٹہ، دو فریقین کے مابین فائرنگ، سات افراد زخمی

Swat Voice Editor

سوات پریس کلب کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، الیکشن کمیٹی

Swat Voice Editor

سیلاب کے نو ماہ گزرنے کے بعد بھی پلوں کی تعمیر ممکن نہ ہوسکی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy