Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ملک بھر میں 9 بار جبکہ سوات میں 2 دفعہ زلزلے کے جھٹکے محسوس

earthquake - ملک بھر میں 9 بار جبکہ سوات میں 2 دفعہ زلزلے کے جھٹکے محسوس

سوات وائس :  گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 9 بار جبکہ سوات میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ والکینو ڈسکوری کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 9 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ سوات اور گردونواح میں دو بار زلزلہ ہوا۔ والکینو ڈسکوری کے مطابق چار شدت سے اوپر زلزلے کے جھٹکے ایک بار ہوئے،تین اور چار شدت کے جھٹکے دو بار اور چار دفعہ 2 اور3 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تین گھنٹے کے قبل 2.9 شدت کے جھٹکے سوات سمیت ملک بھر میں محسوس کئے گئے جس کی گہرائی 20 کلومیٹر رہی اور مرکز کندوز افغانستان بتایا جا رہا ہے ۔ اسی طرح سات گھنٹے قبل 4.2 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی گہرائی 65کلومیٹر اور مرکز بدخشان افغانستان بتایا جا رہا ہے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سب سے تیز جھٹکے 4.2 شدت کے محسوس ہوئے ہیں۔

متعلقہ

سوات پولیس  اور فوج کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری

Saeed

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے ڈی سی افس میں ترقیاتی کام جاری

Saeed

ٹیکنکل کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy