Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

جنگلات کی کٹائی اور’ چین سا ‘ کے استعمال پر پابندی عائد

forest - جنگلات کی کٹائی اور' چین سا ' کے استعمال پر پابندی عائد

سوات وائس : ضلع مجسٹریٹ سوات جنید خان نے ضلع سوات میں جنگلات/ درختوں کی غیر قانونی کٹائی، نجی اور پروٹیکٹڈ ایریا میں ” چین سا” اور دیگر آلات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ضلع بھر میں 60 دنون کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی کٹائی/سرکاری/نجی اراضی اور محفوظ جنگلاتی علاقوں میں جنگلات/درختوں کی غیر قانونی کٹائی دیکھی گئی ہے۔ان علاقوں میں جنگلات کی کٹائی قدرتی آفات/موسمیاتی تبدیلیوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے اور حالیہ تباہ کن سیلاب اس کی ایک مثال ہے۔ حکم نامے میں مذید کہا گیا ہے کہ زنجیر آری جیسے تباہ کن اوز درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے لیے استعمال ہورہے ہیں لہذا پابندی لگانا ضروری ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے سرکاری اور نجی زمینوں پرجنگلات کو تحفظ دینے اور ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔ور خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی

متعلقہ

ملک بھر میں 9 بار جبکہ سوات میں 2 دفعہ زلزلے کے جھٹکے محسوس

Swat Voice Editor

پشاور دھماکے کے خلاف سوات کی سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

سوات کے علاقہ کبل میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے ہزاروں مالیت کی بیٹری ٹارور سے چوری کرلی ،مقدمہ درج کرلیا گیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy