Swat Voice
Sport

پی ایس ایل کے وہ نوجوان کرکٹرز جن پر سب کی نظر ہو گی

Collage Maker 07 Feb 2023 08.37 PM - پی ایس ایل کے وہ نوجوان کرکٹرز جن پر سب کی نظر ہو گی


پاکستان سپر لیگ اپنے آغاز سے کئی باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک لانچنگ پیڈ ثابت ہوا ہے جو  قومی اور بین الاقوامی ستاروں کی موجودگی میں معیاری کرکٹ کھیل کر اپنی مہارت کو نکھارتے ہیں۔

فخر زمان، حسن علی، شاداب خان، حارث رؤف، حیدر علی اور محمد حارث وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے پی ایس ایل پلیٹ فارم سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

پی ایس ایل سیزن 8 کا آغاز 13 فروری سے ہونے جا رہا ہے جس میں کئی نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں ملتان سلطانز کے عرفات منہاس، کراچی کنگز کے محمد عرفان خان، پشاور زلمی کے حسیب اللہ، لاہور قلندرز کے شاویز عرفان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمل خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن نواز اور شامل ہیں۔

عرفات منہاس‘ ملتان سلطانز

arfat minhas - پی ایس ایل کے وہ نوجوان کرکٹرز جن پر سب کی نظر ہو گی

عرفات نے نومبر 2022 میں پاکستان انڈر 19 اور بنگلہ دیش انڈر 19 کے درمیان سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا۔

انہوں نے دو نصف سنچریوں کے ساتھ 171 رنز بنا کر تین ون ڈے کے اختتام پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ تین وکٹیں لینے میں بھی کامیاب رہے۔

پاکستان کپ میں ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بین الاقوامی نمائش اور تجربہ فراہم کرنے کے مقصد سے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

محمد عرفان خان – کراچی کنگز

irfan khan - پی ایس ایل کے وہ نوجوان کرکٹرز جن پر سب کی نظر ہو گی

پی سی بی کے ایج گروپ پروگرام کی پیداوار، مڈل آرڈر بلے باز محمد عرفان خان 2020 اور 2022 میں دو ICC U19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

20 سالہ نوجوان کرکٹر نے قومی T20  کپ میں نو اننگز میں 141 رنز بنائے۔ 153.26 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلوچستان کے خلاف 31 گیندوں پر 57 رنز ان کی خاص اننگز تھی۔

عرفان نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بار منتخب ہونا یقیناً بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ HBL PSL اسٹیج آپ کو لائم لائٹ تک پہنچاتا ہے۔

حسیب اللہ – پشاور زلمی

Haseebullah Khan - پی ایس ایل کے وہ نوجوان کرکٹرز جن پر سب کی نظر ہو گی

پشین سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت امیدوار، حسیب اللہ خان نے جب سے مارچ 2022 میں لسٹ اے میں ڈیبیو کیا تھا، تب سے وہ ڈومیسٹک سرکٹ میں ایک شاندار کارکردگی دکھانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

وہ اپنی ٹیم کی پاکستان کپ 2021-22 کی فاتح مہم میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے بعد کے سیزن میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ ان کے 551 رنز اور 10 آؤٹ ہونے کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل ہوا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹر بننے کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے، حسیب اللہ اپنے پہلے HBL PSL سیزن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

شاویز عرفان – لاہور قلندرز

shawaiz irfan - پی ایس ایل کے وہ نوجوان کرکٹرز جن پر سب کی نظر ہو گی

شاویز عرفان نے پاکستان جونیئر لیگ میں اپنی جارح مزاج بلے بازی سے خوب شہرت کمائی۔

وہ چیمپئن ٹیم بہاولپور رائلز کا حصہ تھے اور انہوں نے ایونٹ کے فائنل میں چھ چھکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں ہوم سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم میں موقع فراہم کیا۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ایمرجنگ کٹیگری میں جگہ بنانے پر انہوں نے کہا کہ میں لاہور قلندرز میں منتخب ہونے پر شکر گزار ہوں اور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں راشد خان، سکندر رضا، شاہین آفریدی اور حارث رؤف جیسے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے کافی پرجوش ہوں۔ مجھے ان بڑے ناموں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ایمل خان – کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

aimal khan - پی ایس ایل کے وہ نوجوان کرکٹرز جن پر سب کی نظر ہو گی

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ایمل خان نے پاکستان جونیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں مردان واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئےچار اوورز میں 3-15 کا میچ وننگ اسپل کیا تھا۔

ایمل خان میں نئی گیند سے تیز رفتار اور سوئنگ کی صلاحیت موجود ہے جو انہیں طاقتور اوپپنگ بولر بناتی ہے۔

حسن نواز‘ اسلام آباد یونائیٹڈ

HASSAN NAWAZ - پی ایس ایل کے وہ نوجوان کرکٹرز جن پر سب کی نظر ہو گی

لیہ میں پیدا ہونے والے حسن نواز نے کشمیر پریمیئر لیگ میں اپنی جارحانہ بلے بازی کے جوہر دکھا کر سب کو متاثر کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے منتخب ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے میری پسندیدہ ٹیم رہی ہے اور مجھے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اپنے پہلے سیزن میں فرنچائز کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی اور کولن منرو جیسے پاور ہٹرز سے سیکھنا میری صلاحیتوں کو نکھارے گا اور مجھے اس فارمیٹ میں ایک بہتر کھلاڑی بنائے گا۔



Source link

متعلقہ

عماد وسیم انٹرویو کے بعد بابر اعظم کے گلے لگ گئے

Swat Voice Editor

سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبوط امیدوار

Swat Voice Editor

سلیکٹرز نے کہا کہ بابر اعظم کو تبدیل کرنا پڑے گا، نجم سیٹھی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy