Swat Voice
Sport

آسٹریلوی کپتان کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

WhatsApp Image 2023 02 07 at 6.50.44 AM 960x540 - آسٹریلوی کپتان کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


کینبرا: آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بین الاقوامی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے احساس ہوا میں اگلے سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ تک نہیں کھیل سکوں گا اور ریٹائر ہونے کا یہی درست وقت ہے تاکہ ٹیم کے مستقبل کی تیاری ہو سکے۔

آسٹریلیا نے پہلی بار 2021 میں ایرون فنچ کی کپتانی میں متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 ورلڈکپ جیتا تھا لیکن وہ گزشتہ سال اپنے ہی ملک میں ہونے والے ورلڈکپ میں ناکام ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلنا چاہتا تو جہنم میں جائے، جاوید میانداد

ایرون فنچ نے 5 ٹیسٹ، 146 ایک روزہ میچز اور 103 ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، انہوں نے مجموعی طور پر 8 ہزار 804 رنز بنائے اور ان کے انٹرنیشنل کیریئر میں 17 ایک روزہ اور 2 ٹی 20 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

فنچ نے 76 ٹی 20 اور 55 ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی بھی کی جبکہ وہ گزشتہ سال ستمبر میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔



Source link

متعلقہ

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی

Swat Voice Editor

لالچ بری بلا ،کین ولیمسن زخمی، آئی پی ایل سے باہر

Swat Voice Editor

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کاانٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy