Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

کشمیر سے اظہاریکجہتی کے طور پر ریلیوں کا انعقاد

Kashmir - کشمیر سے اظہاریکجہتی کے طور پر ریلیوں کا انعقاد

سوات وائس : سوات بھر کے تمام تحصیلوں میں کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے نعرے لگائے، سوات میں ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر منایا گیاتقریب میں سکاؤٹس،سول ڈیفنس,سوات رائیڈرز, خپل کور کے طلباء  نے تلاوت قران پاک سے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے  قومی ترانہ، نعت، ملی نغمے، ٹیبلوں اور کشمیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انکے حق میں تقاریر پیش کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمّد عامر، سمیت سیول سوسائٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔سب سے بڑی ریلی خپل کور سے ڈپٹی کمشنر آفس تک پہنچیں جہاں پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد عامر، ڈی اء او ایجوکیشن، ٹی ایم او افس پبلک ھیلتھ انجینئرنگ ڈویژن سوات،سکاؤٹس،سول ڈیفنس رضاکاروں,سوات رائیڈرز, خپل کور اسکول کے بچوں نے شرکت کی اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ضلع بھر میں ریلیاں بھی نکالی گئی۔شرکاء نے کشمیر یوں کے حق میں واشگاف نعرے لگائے اور کشمیریوں پر ظلم کی مزمت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمری عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارتی قبضے سے آزادی تک کشمری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ

پولیس افسران اور نوجوان آمن وامان برقرار رکھنے پر پوری توجہ مرکوز کرے،آر پی او ملاکنڈ

Saeed

کوکارئی، 20 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Saeed

نجی تعلیمی ادارے صوبائی حکومت کے ساتھ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخوا ارشد خان

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy