Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات قومی کونسل کے وفد نے کالام کا دورہ کیا

gujjar - سوات قومی کونسل کے وفد نے کالام کا دورہ کیا

سوات وائس : سوات قومی کونسل کے چیئرمین سردار شہزاد، جنرل سیکرٹری سابقہ ایم پی اے مولانا سید عرفان اللہ اور چیئرمین چینو بابا وقار علی خان نے کالام کا دورہ کیا اس موقع پر علاقے کے عمائدین اور معززین علاقہ کے ساتھ ملاقات کی  اور برفباری میں درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ عمائدین علاقہ نے اپنی دیرینہ مسئلہ شاہراہ کالام کی خستہ حالی سے آگاہ کیا اور کہا کہ کالام ڈویلپمنٹ آتھارٹء، ٹی ایم اے حکام اور انتظامیہ  کے ند افسران کی  لاپرواہی  کے وجہ سے کالام کے سڑک اور پل کلوٹ اور واٹہ جات کی تعمیرات تاحال مکمل نہ ہوسکی جس کے وجہ سے کالام کے عوام  اور ملک بھر سے آئے ہوئے سیاحوں کو روز بروز مشکلات میں اضافہ  ہوتا جاتا ہے اور سیاح ٹریفک کے حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے یہ بھی فریاد کی کہ ٹورسٹ پولیس سمیت رسیکیو 1122 والے کہیں نظر نہیں ارہے۔ اس سال حد سے زیادہ برفباری کی وجہ سے کالام بازار اور اس پاس کے تمام شاہراہیں برف کے وجہ سے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں جبکہ سڑک سے برف کے ہٹانے کے لئے خاطر خواہ انتظامات موجود نہیں ہے سوات قومی کونسل نے عمائدین علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ علاقے کو درپیش مسائل مشکلات ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھے گے۔سیاحوں کو درپیش مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ کالام شاہراہ پر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑوں سے بڑے بڑے  پھتر گرنے سے سیاحوں اور مقامی گاڑیاں پھنس جاتے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں، اس موقع پر سوات قومی کونسل کے چیئرمین سردار شہزاد نے ضلعی انتظامیہ سے پر زوراپیل کی کہ وہ کالام میں کام تیز کرکے علاقے مکینوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل برائے کار لائیں تاکہ عوام کی مشکلات میں آسانی پیدا ہوسکے۔ 

متعلقہ

تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ میں نئے تعمیر شدہ بالاسور چوکی کا افتتاح

Swat Voice Editor

پولیس کا آپریشن، شدت پسندوں کے گھروں اور مورچوں کو مسمار کردیا گیا

Swat Voice Editor

مفت آٹے کی تقسیم کا طرقہ کار ذلت آمیز اور مضحکہ خیز ہے،حمید الحق

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy