Swat Voice
Sport

پاکستان ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپیئن بن گیا

WhatsApp Image 2023 02 05 at 12.53.13 AM 960x540 - پاکستان ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپیئن بن گیا


پاکستان ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپیئن بن گیا۔ باکسرعثمان وزیر نے اپنے یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ باکسر عثمان وزیر نے ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن میں کامیابی حاصل کر لی۔ ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ کو شکست دی۔

10 راونڈ پر مشتمل ٹائٹل فائٹ کے ساتویں راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کو ناک آوٹ کیا اور عثمان وزیر اب تک تمام 10 انٹرنیشنل فائٹس جیت کر ناقابل شکست ہیں۔ باکسرعثمان وزیر نے اپنی فتح سانحہ پشاور کے شہدا کے نام کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023 پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار

ورلڈ چیمپیئن عثمان وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی مادر وطن کے لیے قربانیوں پر ہمیں فخر ہے اور میری کامیابی کے لیے دعا کرنے پر پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب دبئی میں منعقدہ باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر محمد ثاقب نے بھی اپنی فائٹ جیت لی۔ نوجوان باکسر ثاقب خان نے ایرانی حریف کو تیسرےراؤنڈ میں ناک آوٹ کر دیا۔



Source link

متعلقہ

حارث رؤف شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Swat Voice Editor

بابراعظم کی کور ڈرائیو فزکس کتاب کا حصہ بن گئی

Swat Voice Editor

بھارت میں ورلڈ کپ، پاکستان اپنے میچز کہاں کھیلے گا؟

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy