Swat Voice
Sport

ایشیا کپ 2023 پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار

WhatsApp Image 2023 02 04 at 22.33.42 960x540 - ایشیا کپ 2023 پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار


پاکستان میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ 2023 پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

ایشیاکپ سے متعلق بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023 پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آئے گی۔

جے شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ 2023 کے پاکستان میں منعقد ہونے کا کوئی چانس نہیں،یو اے ای اور سری لنکا میں ایشیا کپ کھیلا جا سکتا ہے۔

ایشیا کپ کہاں؟ بھارت آئے گا یا نہیں؟ بورڈز کے بیک ڈور رابطے

دوسری جانب اے سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں شریک شرکاء کا ایشیا کپ کے حوالے سے آپریشنز۔ ٹائم لائنز اور دیگر امور پر گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مارچ 2023 میں شیڈول اگلی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے دیگر معاملات طے پائے جائیں گے۔



Source link

متعلقہ

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

Saeed

خواتین پر طالبان کی پابندیاں، آسٹریلیا کا کرکٹ کھیلنے سے انکار

Saeed

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز،21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy