Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

تعمیراتی کام میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی وزیر سی این ڈبلیو

CNW - تعمیراتی کام میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی، صوبائی وزیر سی این ڈبلیو

سوات وائس : صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو محمد علی شاہ خان نے کہاہے کہ تعمیراتی کام میں سستی اور ناقص میٹرئل استعمال کرنے کے والے کے ساتھ کوئی رعایت بھرتی نہیں کی جائیگی، ہسپتال عوام کے لئے تیار کی جارہی ہے جو عوام کا مشترکہ جگہ ہے اور عوام کے لئے اچھی اور معیاری ہسپتال بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سیدو میڈیکل کالج کے دورے کے موقع پرچیف انجینئر اور سی اینڈ ڈبلیوں کے اعلیٰ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیدومیڈیکل کالج کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاختر اسرار الحق اور ایم ایس ڈاکٹر ضیا ء اللہ اور دیگر ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ بھی موجود تھے، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیوں محمد علی شاہ خان نے سیدو میڈیکل کالج کے تمام ڈیپارٹمنٹ کادورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیوں کے چیف انجینئرز اوراعلیٰ حکام سوات میں جاری تعمیراتی کا م کا خود جائزہ لیں اور ناقص میٹرئل کے استعمال سے بازرہے کیونکہ ناقص میٹرئل استعمال کرنے والے کے ساتھ کوئی رعایت بھرتی نہیں کی جائیگی، اس موقع پر انہوں نے سیدو ہسپتال میں مریضوں کی اعادت بھی کی اور ڈاکٹر حضرات کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف آسانی سے مل جائے، دورے کے موقع انہوں نے سیدو میڈیکل کالج میں پودالگار کر شجری کاری کا آغازبھی کردیا۔

متعلقہ

ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ ریزنگ کا جائزہ

Swat Voice Editor

حقیقی آزادی مارچ، سوات سے قافلے پنڈی پہنچ گئے

Swat Voice Editor

دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں مزید 60 دنوں کی توسیع

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy