Swat Voice
Sport

شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے نکاح کی تصاویر شئیر کر دیں

WhatsApp Image 2023 02 04 at 12.10.52 PM 1 960x540 - شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے نکاح کی تصاویر شئیر کر دیں


قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتی ہیں۔

شاہد آفریدی نےاپنی بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تصاویر ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹیاں آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتی ہیں، کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتی اور بڑی ہوتی ہیں۔

بیٹیاں وہ ہیں جن کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں، اور پورے دل سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی شاہین شاہ کے نکاح میں دی، آپ دونوں کو بہت مبارک ہو۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے ہو گیا ہے، شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین آفریدی کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود تھے۔





Source link

متعلقہ

آئی سی سی رینکنگ، بابر اعظم کی تیسری، رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار

Saeed

ٹیم میں موجود باقی فاسٹ بالرز شاہین کی کمی محسوس نہیں ہونے دے رہے، بابراعظم

Saeed

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستانی اسکواڈبرسبین سےمیلبرن روانہ

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy