Swat Voice
Sport

شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

WhatsApp Image 2023 02 03 at 19.49.27 1 960x540 - شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے



قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے ہو گیا۔

شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور شاہین آفریدی کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ صرف 50 فیصد فٹنس پر کھیلا تھا، شاہین شاہ آفریدی

نکاح کے بعد شاہین شاہ آفریدی کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان نے کہا کہ شاہین آفریدی آپ کو نکاح کی بہت بہت مبارک ہو۔ جنوبی افریقی آلرآؤنڈر ڈیوڈ ویسا نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہین یاد رکھنا! بیگم سکھی تو زندگی سکھی۔

بین ڈنک نے کہا کہ شاہین کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

 



Source link

متعلقہ

پی ایس ایل کے 2 میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان

Swat Voice Editor

پانچواں ٹی 20، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت لیا

Swat Voice Editor

فیفا ورلڈکپ:مراکش کو شکست،تیسری پوزیشن کروشیا کے نام

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy