Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی مرتبہ شہدائے پولیس کے لئے سوات پولیس لائن میں ہسپتال قائم

police 345 - ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی مرتبہ شہدائے پولیس کے لئے سوات پولیس لائن میں ہسپتال قائم

سوات وائس : شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے اور پولیس جوانوں کی بہترین ویلفئیر کے خاطر جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں(شہدائے پولیس ہسپتال ) کے نام سے ہسپتال قائم کیا گیا، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے ڈی پی او سوات کے ہمراہ آج بروز جمعرات باقاعدہ طور پر افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امجد خان و دیگرپولیس آفسران بھی موجود تھے، ریجنل پولیس آفیسر نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو دئے جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے اس اقدام کو بہت سراہا، میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے کہا کہ پولیس شہداء ہسپتال کے قیام میں یہاں کے لوکل ڈاکٹرز کے ساتھ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی و دیگر سماجی تنظیموں نے بھر پور مدد کی، ہسپتال کے قیام سے سوات پولیس کے شہداء کے فیملیز کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ پولیس افسران و جوانان اور حاضر سروس ملازمین مستفید ہونگے۔ علاج معالجے کے ساتھ ساتھ شہدائے پولیس ہسپتال میں مریضوں کو فری ادویات کی فراہمی بھی کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ سوات کے دیگر پرائیوٹ ہسپتالوں کے ساتھ معاہدہ بھی کیا گیا ہے سیریس مریضوں جن کو سرجری کی ضرورت ہو یا دیگر سہولیات درکار ہو وہ بھی بروقت فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی اسی طرح جدید سہولیات سے آراستہ شہدائے پولیس ہسپتال قائم کئے جائنگے۔

متعلقہ

ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

Swat Voice Editor

ڈبلیو ایس ایس سی نے اپنے کارکنوں کو عمرے کے ٹکٹس دے دئے

Swat Voice Editor

فضل حکیم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy