Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

بھاری جرمانوں کے خلاف تاجربرادری کا ڈویژن بھرمیں احتجاج کی دھمکی

abduurahim - بھاری جرمانوں کے خلاف تاجربرادری کا ڈویژن بھرمیں احتجاج کی دھمکی

سوات وائس : بھاری جرمانے عائدکرنے کے خلاف تاجربرادری نے ڈویژن بھرمیں احتجاج کی دھمکی دیدی، دیرلوئیرمیں انتظامیہ اورمختلف محکموں کی طرف سے دکانداروں پربھاری جرمانے عائدکرنے پرتاجررہنماؤں کاڈویژنل صدر عبدالرحیم سے رابطہ، تاجررہنماؤں انورالدین اورزوار خان نے ڈویژنل صدر عبدالرحیم کو انتظامیہ اور دیگرمحکموں کی طرف سے تاجروں پربھاری جرمانے عائدکرنے بارے تاجروں کی تشویش سے آگاہ کردیا، عبدالرحیم نے ظالمانہ کارروائیاں فوری طورپربندکرانے کامطالبہ کردیا، بصورت دیگر پورے ملاکنڈڈویژن میں مکمل شٹرڈاؤن کی دھمکی، تفصیلات کے مطابق ملاکنڈڈویژن کے مختلف اضلاع میں مقامی انتظامیہ اورمختلف محکموں کی طرف سے دکانداروں اورکاروباری طبقے پربھاری جرمانے عائدکرنے کاسلسلہ جاری ہے جس نے تاجربرادری کو شدید پریشانی اورمشکلات میں مبتلا کردیاہے اس حوالے سے ملاکنڈڈویژن ٹریڈرفیڈریشن کے سینیئرنائب صدر انورالدین خان اورجنرل سیکرٹری زوارخان نے ڈویژنل صدر عبدالرحیم سے رابطہ کرکے ان کو دیرلوئیر میں انتظامیہ اورمختلف محکموں کی طرف سے دکانداروں پربھاری وظالمانہ جرمانے عائدکرنے بارے دکانداروں کی تشویش سے آگاہ کیااورواضح کیا کہ یہ سلسلہ گذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے جس سے تاجروں کو شدیدپریشان کررکھاہے۔جس پر عبدالرحیم نے خبردار کیا کہ بلاجواز بھاری وظالمانہ جرمانوں کاسلسلہ فوری طورپربندنہ کیاگیاتووہ ڈویژن بھرمیں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دینے پرمجبورہوں گے، میڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں کاروبارپہلی ہی سے زبوحالی کاشکارہے اور ملاکنڈڈویژن میں مختلف حالات کے پیش نظر تاجربرادری کونقصان اٹھاناپڑاہے۔ ان کے نقصانات کاازالہ کرنے کے بجائے مقامی انتظامیہ اورمختلف محکموں کی طرف سے دکانداروں پربھاری جرمانے عائدکی جاتی ہے اس صورتحال نے کاروباری لوگوں کو کاروبار چھوڑنے پرمجبورکردیاہے۔ ایک طرف کاروباری مکمل طورپرتباہ ہوچکاہے دوسری طرف تباہ حال کاروبار کودوام دینے کی اُمید میں کھڑے تاجربرادری کو ان لوگوں کی طرف سے بھاری جرمانوں کاسامناہے انہوں نے خبردارکیاکہ اگر یہ سلسلہ فوری طورپرترک نہ کیاگیاتو ڈویژنل بھرمیں تاریخی شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ ہونے والی مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتے۔ اس سے قبل کہ پورا ڈویژن سراپااحتجاج بن جائے۔ انتظامیہ اوردیگرمتعلقہ محکموں کے آفیسرز کوہوش کے ناخن لیناہوگا۔

متعلقہ

سیدو شریف میں سروائیکل کینسر بارے سمپوزیم کا انعقاد، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی شرکت

Swat Voice Editor

مینگورہ فائرنگ، شہید اہلکاروں کے لواحقین کا احتجاج

Swat Voice Editor

جرائم پیشہ افراد کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں،ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy