Swat Voice
Sport

کوئی مشین ہی شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے انسان نہیں، سہیل خان

WhatsApp Image 2023 02 02 at 16.28.51 960x540 - کوئی مشین ہی شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے انسان نہیں، سہیل خان


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ کوئی مشین ہی شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ سکتی ہے انسان نہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شعیب اختر بہت محنتی کرکٹر تھے، وہ وزن باندھ کر گراونڈ کے چکر لگاتے تھے، وہ ہمیں بھی مشورہ دیتے تھے کہ تگڑے ہو جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا فاسٹ بولر عمران ملک اچھا بولر ہے، مگر پاکستان میں 155 کلو میٹر کی اسپیڈ سے بولنگ کرانے والے دس سے پندرہ بولر موجود ہیں۔

سہیل خان نے محمد آصف کو لیجنڈ کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں وکٹ میں سیم ہوتا تھا وہ بہت خطرناک بولر بن جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آصف جیسا بولر ضائع ہو گیا جس کا افسوس ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت شاہین شاہ آفریدی محمد عامر سے بہت اوپر ہے، وہ دن میں 35 اوورز کرتا ہے اور اس کے ساتھ ایک اچھا فیلڈر بھی ہے۔

 



Source link

متعلقہ

پاکستان بھارت میچ پریشر نہیں چیلنج ہوتا ہے، بھارتی کپتان

Swat Voice Editor

انڈر 19 ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

Swat Voice Editor

وسیم اکرم نے بابر اعظم کو پاکستان کا برائن لارا قرار دے دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy