Swat Voice
Sport

پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

WhatsApp Image 2023 02 02 at 6.59.57 AM 960x540 - پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ سابق کپتان کامران اکمل، سابق فاسٹ باﺅلر محمد سمیع، یاسر حمید، توصیف احمد اور ارشد خان کمیٹی اراکین میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چار سال پہلے دوست نے کہا تھا بابراعظم کا خیال رکھنا وہ عظیم بیٹر بنے گا، نجم سیٹھی

پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کر دیا جس کا سربراہ کامران اکمل کو بنایا گیا ہے۔ جونیئر کمیٹی میں شاہد نذیر، شعیب خان، توصیف احمد اور ارشد خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہشاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا تھا۔



Source link

متعلقہ

کراچی ٹیسٹ، پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش

Swat Voice Editor

شاہین شاہ آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

Swat Voice Editor

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریگی، شیڈول جاری

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy