Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

پشاور دھماکے کے خلاف سوات کی سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

Protest police - پشاور دھماکے کے خلاف سوات کی سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

سوات وائس : سوات میں پشاور بم دھماکے کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہر، احتجاجی مظاہرے میں پہلی بار پولیس جوانوں نے بھی شرکت کی اور امن کے قیام کے ساتھ ساتھ پشاور بم دھماکے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف اور امن کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرے کی قیادت سواتی قوم ایسو سی ایشن کے صدر مفتی موحد اللہ، سپین خان اور حضرت علی کررہے تھے، اس مظاہرے میں سوات کی تاریخ میں پہلی بار پولیس جوانوں نے بھی شرکت کی اور شدید نعرے لگائے، مظاہرین نے سیدو شریف روڈ پر جلوس نکالا اور نعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب کلب کے سامنے مظاہرہ کیا، اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پشاور بم دھماکہ نہ صرف پولیس پر حملہ ہے بلکہ یہ اسلام پر حملہ کیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ ہم یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ خودکش حملہ آور اور دھماکہ خیز مواد پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا اگر ہمیں کا جوان نہ ملا تو پولیس جوان ڈیوٹی چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ صرف خیبر پختونخوا میں ہی کیوں دہشت گردی کی جارہی ہے جبکہ پنجاب محفوظ ہے لیکن ہم مزید دہشت گردی اور پختونوں کے قتل عام کو برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہمیں ہمارے سوالات کا جواب نہ دیا گیا تو پولیس جوان ڈیوٹی چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے اور سڑکوں پر نکل کر اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے خود جدوجہد شروع کریں گے

متعلقہ

قیام امن کے لئے کڑے امتحان سے ایک بار ہو کر گزرے ہیں،فضل حکیم

Swat Voice Editor

لوئردیر، صحافیوں پر تشدد ،سوات پریس کلب کی جانب سے شدید مذمت

Swat Voice Editor

سوات پریس کلب الیکشن، آزاد صحافی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy