Swat Voice
Sport

چار سال پہلے دوست نے کہا تھا بابراعظم کا خیال رکھنا وہ عظیم بیٹر بنے گا، نجم سیٹھی

WhatsApp Image 2023 02 01 at 21.29.37 960x640 - چار سال پہلے دوست نے کہا تھا بابراعظم کا خیال رکھنا وہ عظیم بیٹر بنے گا، نجم سیٹھی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ 4 سال پہلے ایک دوست نے کہا تھا کہ بابر اعظم نامی لڑکےکا خیال رکھنا، اُس دوست نے کہا تھا کہ یاد رکھنا وہ ایک عظیم بیٹر بنے گا۔وہ دن اور آج کا دن میں اس دوست کو داد دیتاہوں۔

آئی سی سی ٹرافیز دینے کے موقع پر انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا کہ بابر آپ اس عمرمیں اپنے فیم کو کس طرح محسوس کرتے ہیں؟جس پر بابراعظم نے کہا کہ میں صرف محنت کرتا ہوں، کوشش کرتا ہوں چیزوں کو آسان رکھوں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اتنے کم عمر میں اتنی زیادہ کامیابی پرفکر نہیں ہوتی کہ اگر کبھی آؤٹ آف فام ہوئے تو کیا ہو گا؟ جس پر بابراعظم نے کہا کہ میں ہر طرح کے حالات کے لئے خود کو تیار رکھتا ہوں۔

بابر نے مزید کہا کہ جو آپ سوچتے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی کبھی نہیں ہوتا،جب آپ گرتے ہیں، آؤٹ آف فام ہوتے ہیں تب سپورٹ چاہئیے ہوتی ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میں آپ کو ٹرافی دے رہا ہوں ،امید ہے یہ پہلی اور آخری ٹرافی نہیں ہوگی۔



Source link

متعلقہ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بوکھلاہٹ میں سچ کا ساتھ دے دیا

Saeed

شاہنواز دھانی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

Saeed

80 کروڑ کا فٹ بال

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy