Swat Voice
Sport

ٹی 20 ورلڈ کپ صرف 50 فیصد فٹنس پر کھیلا تھا، شاہین شاہ آفریدی

shaheen shadab - ٹی 20 ورلڈ کپ صرف 50 فیصد فٹنس پر کھیلا تھا، شاہین شاہ آفریدی


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں 50 فیصد فٹنس پر کھیل رہے تھے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران میرا جسم بھی ساتھ نہیں دے رہا تھا لیکن جو نام دیا پاکستان نے دیا، اس وجہ سے میدان میں اترنے کے لیے تیار تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ فائنل میں ہی انجری دوبارہ ہو جائے گی لیکن پھر انجری کے لیے سخت محنت کی اب پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں کم بیک کروں گا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انجری کے دوران ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز کو بہت مس کیا، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی خواہش تھی، ٹیسٹ کرکٹ میں جب وکٹ ملتی ہے تو پرفارمنس کاؤنٹ ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انجری کے دوران ان کی پاکستانی بولرز سے بات ہوتی رہتی تھی، ٹیسٹ کرکٹ میں فٹنس لیول ٹاپ کلاس ہونا چاہیے۔



Source link

متعلقہ

ہربھجن سنگھ نے معذور پاکستانی مداح کو آٹو گراف دے کر جیت لئے

Swat Voice Editor

شاداب اور شاہین ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

Swat Voice Editor

بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy