Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج

Protest press club - پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج

سوات وائس: پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع سوات کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے سویڈن میں قرآن پاک کی ہونے والی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین جلوس کی شکل میں مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نعروں کی گونج میں سوات پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ضیاء الدین ربانی، ضلعی صدرحاجی شیر زادہ،جنرل سیکرٹری ضلع سوات حاجی ہاشمی، رہنما ابراہیم شاہ خانخیل، نائب صدر سوات ڈاکٹر فیاض، نائب صدر تحصیل کبل عالمگیر،رہنما ولی الدین اورہم آواز سوشل ویلفیئر سوسائٹی رشگٹہ کے چیئرمین حضرت علی اور دیگر نے کہا کہ قرآن مجید پر ہماری جان بھی قربان ہے، سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کرنا مسلمانوں کی دلوں پر وار کرنا ہے، قرآن پاک کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ قرآن پاک دنیا بھر میں ایک ایسی کتاب ہے جو امن اور خوشحالی کا درس دیتا ہے جس کی حرمتی کرنا ظلم کی انتہاہے اور مسلمانوں کے لئے ایک بڑا علمیہ ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور یہاں قائم سفارت خانہ بند کیا جائے اور سویڈن سفیر کو ملک بدر کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ جن ظالموں نے قرآن مجید کا بے حرمتی کیا ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور مسلمان ممالک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں اور ان کے مصنوعات سے بائیکاٹ کریں۔ 

متعلقہ

تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر سوات

Swat Voice Editor

آرمی پبلک سکول میں تقریب، ڈی پی او سوات کی خصوصی شرکت

Swat Voice Editor

گاشکوڑ کے مقام پر ڈاٹسن کا حادثہ، ایک جاں بحق،18 زخمی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy