Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات موٹروے فیزٹو کے متاثرین سڑکوں پر نکل آئے

motorway - سوات موٹروے فیزٹو کے متاثرین سڑکوں پر نکل آئے

سوات وائس :سوات موٹر وے فیز ٹو کے متاثرین کا پرسوات یس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے بینرز اور کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور بچوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں پریس کلب پہنچ گئے،مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کرتے رہے، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سو ات موٹر وے متاثرین کے ترجمان وکیل احمد، فتیح اللہ خان، سجاد خان، نظام الدین، محبت خان، زاہد خان، فضل کرم، معراج باچہ، سلطان روم، ظاہرشاہ پاچہ، رحمت خان اور دیگر نے کہا ہم ہر گز سوات کے ترقی کے خلاف نہیں بلکہ اپنا معاشی تحفظ چاہتے ہیں، زرعی آراضی ہماری واحد ذریعہ معاش ہے، انہوں نے کہا کہ ہم موٹر وے کے خلاف نہیں اگر دریائے سوات کے کنارے بنایا جائے تو بنے بنائے گھر اور زرعی آراضی محفوظ رہیگی، انہوں نے کہا کہ گذشتہ چارسال سے ہم احتجاج اور جلسے جلوس سمیت ذمہ داروں سے ملاقاتیں کررہے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ہم موجودہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ موٹر وے کو دریائے سوات کے کنارے بنایا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو موٹر وے ہمارے جانوں پر بنے گی، انہوں نے کہا کہ ہم سوات کے ترقی کے خلاف نہیں ہم چاہتے ہیں کہ سوات ترقی کریں اور اسکے ساتھ ساتھ سوات کے باسیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے نہ کہ ترقی کے آڑ میں یہاں کے باسیوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچا یا جائے، انہوں نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوں وہاں انٹر چینج دیا جائے، بے جا انٹر چینج سے سوات کے عوام کے زرعی آراضی و گھروں کو نقصان نہ پہنچا یا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ 

متعلقہ

مٹہ، بہادر بانڈہ میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،خاتون سمیت تین جاں بحق

Swat Voice Editor

آرمی چیف نے سوات کے شہریوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا

Swat Voice Editor

مٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy