Swat Voice
Sport

بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

WhatsApp Image 2023 01 26 at 3.00.55 PM 960x540 - بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے


دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹر آف دی ائیر بن گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں، گزشتہ سال بابر اعظم او ڈی آئی کرکٹر آف دی ائیر 2022 بھی قرار پائے تھے۔

بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2022 کا کپتان بھی بنایا گیا جبکہ بابر اعظم کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی 2022 میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نئی ون ڈے ریکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امام الحق کا دل بھی مچلنے لگا

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ 766 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن اور تیسری پوزیشن پر 759 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ہی کوئنٹن ڈی کوک ہیں۔



Source link

متعلقہ

میرے گھر والے بہت خوش ہیں کہ وہ مجھے کپتانی کرتا دیکھیں گے، کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم

Saeed

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کورونا وائرس میں بھی مبتلا

Saeed

پاکستان کی نیدر لینڈ سے جیت لازم ورنہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy