Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

عبیدقتل کیس، کرک سے امپورٹ کیا گیا اے ایس آئی فیض اللہ تا حال فرار

Ubaid 345 - عبیدقتل کیس، کرک سے امپورٹ کیا گیا اے ایس آئی فیض اللہ تا حال فرار

سوات وائس : عبید قتل کیس کا مرکزی ملزم اے ایس آئی فیض اللہ الٹی میٹم کے چوبیس سے زائد گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی گرفتار نہ ہوسکا، پولیس کا کہنا ہے کہ باقی چار اہلکاروں کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ فیض اللہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بنڑ پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان عبید کو قتل کیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث چار پولیس اہلکار گرفتارکرلئے تھے جبکہ مرکزی ملزم فیض اللہ فرار ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق فیض اللہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم اس کی گرفتاری میں کوئی خاص پیش رفت نہ ہو سکی ہے ۔ واضح رہے کہ پولیس نے لواحقین کو منگل دوپہر دو بجے کا وقت دیا تھا کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جائے گا تاہم الٹی میٹم کے چوبیس گھنٹے گزر گئے فیض اللہ گرفتار نہ کیا جا سکا ہے ۔ مرکزی ملزم کے فرار کے بعد لوگ تشویش کا شکار ہے کہ کس طرح وہ بھاگ گیا اور اس کو بھگانے میں کس کا ہاتھ تھا۔

متعلقہ

سوات، مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے

Swat Voice Editor

سابقہ ایم پی اے فضل حکیم خان کو مختلف مقدمات میں ضمانت مل گئی

Swat Voice Editor

سوات پریس کلب میں وبائی امراض سے بچنے کے لئے سپرے کرکے مہم کابا قاعدہ آغاز کر دیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy