Swat Voice
Sport

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

WhatsApp Image 2023 01 25 at 5.16.48 PM 960x540 - ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے ریکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ 766 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن اور تیسری پوزیشن پر 759 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ہی کوئنٹن ڈی کوک ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور پاکستان کے امام الحق 740 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے شبھمن گل نے چھٹی پوزیشن پر جگہ بنا لی اور بھارت کے ہی ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امام الحق کا دل بھی مچلنے لگا

باؤلنگ رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسری اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی کے پاس دوسری پوزیشن ہے۔

 

ICC Ranking - ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار



Source link

متعلقہ

فخر زمان ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے

Swat Voice Editor

دوسرا سیمی فائنل: انگلینڈ ہدف کے تعاقب میں، بھارت مشکل میں پھنس گیا

Swat Voice Editor

بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنا ”گناہ“ کے مترادف ہے

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy