Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

پختون تحفظ موومنٹ کا راؤ انور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

PTM - پختون تحفظ موومنٹ کا راؤ انور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات وائس : پختون تحفظ مومنٹ کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے راؤ انور کے رہائی کے خلاف اور نقیب اللہ محسود کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے ضلعی صدر میر انعام خان،پی ٹی ایم کے کارکنان واقف خان، افتاب خان، عابد جان، سمیع الحق، سوات قومی جرگہ کے  ڈاکٹر خالد محمود، عطاء اللہ خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ نقیب اللہ محسود سے ہونے والے نا انصافی کی پر زور مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ سراسر ظلم اور زیادتی پر مبنی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے خلاف نہیں لیکن ریاستی اداروں کے غلط فیصلوں کے خلاف ہے یہ غلط فیصلے ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پختونوں کے ساتھ ہر محاذ پر ظلم کیا جارہا ہے اخر پختون قوم نے ایسا کونسا گناہ کیا ہے کہ بعض دشمن عناصر ان سے نامعلوم گناہ کا بدلہ لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے ذریعے پختونوں کی نسل کشی دہشتگردی کے ذریعے کی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ پختون قوم کا ایک تاریخ موجود ہے انہوں نے پاکستان کے تحفظ اور امن کے خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اس کے بدلے پختون قوم کو ازیت کے سوا کچھ نہیں ملتا، اس وقت پورے پاکستان میں پختون قوم کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی جارہی ہے جو ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر پختون قوم کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

متعلقہ

2010 میں بھی تباہی آئی، اسی جگہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، آرمی چیف

Swat Voice Editor

سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ، مہوڈنڈ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

Swat Voice Editor

امن کی بحالی میں پولیس فورس کا کردار کلیدی رہا ہے، فضل حکیم

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy