Swat Voice
Sport

بی پی ایل کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز سے متعلق پی سی بی کا بڑا فیصلہ

BPL - بی پی ایل کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز سے متعلق پی سی بی کا بڑا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق لیگ میں شریک تمام قومی کرکٹرز کو دو فروری تک پاکستان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز چاہتی ہیں کہ لیگ کے آغاز سے قبل تمام کھلاڑی کسی قسم کے فٹنس مسائل سے دوچار نہ ہوں اور تھکاوٹ کی شکایت نہ کریں۔

پی ایس ایل کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل تمام کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرنا شروع کردیں گے۔

بی پی ایل میں اس وقت نسیم شاہ ، خوشدل شاہ ،، شرجیل خان، اعظم خان،حارث روف،محمد رضوان ،شعیب ملک، محمد نواز اور محمد عامر سمیت دیگر کرکٹرز ان ایکشن ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا آغاز تیرہ فروری سے ملتان میں ہوگا جبکہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے میچز سولہ فروری تک جاری رہیں گے۔



Source link

متعلقہ

انگلش کرکٹرز بیمار، پہلا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ فیصلہ کل

Swat Voice Editor

لیونل میسی سعودی عرب سے کتنے کروڑ ڈالر کما رہے ہیں؟

Swat Voice Editor

ارجن ٹنڈولکر نے آئی پی ایل میں ڈیبیوکرکے منفرد اعزاز حاصل کر لیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy