Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدوار درخواستیں جمع کرائیں،فضل حکیم

fazal hakeem 6 - الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدوار درخواستیں جمع کرائیں،فضل حکیم

سوات وائس :  پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی نے ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدور سے ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند اُمیدواروں کی درخواستیں جلدا ز جلد جمع کرائیں تاکہ پارلیمانی کمیٹی ان درخواستوں کوپارٹی چیئرمین عمران خان کو بروقت ارسال کرسکے، ہر حلقہ سے تین تین اُمیدواروں کی درخواستیں جمع کی جائیں،جس میں پارٹی چیئرمین انتخاب کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کے پارلیمانی کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری صاحبزادہ صبغت اللہ،سوات کے صدر سلیم الرحمان، جنرل سیکرٹری اختر خان ایڈوکیٹ، چترال لوئر کے صدر شہزادہ امان الرحمان، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لوئر چترال فخر اعظم، پی ٹی آئی بونیر کے صدر یاض خان، جنرل سیکرٹری فخر جہان اور دیگر صدور و جنرل سیکرٹریز بھی شریک ہوئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی چیئرمین عمران خان کے ہر حکم کی تعمیل کرینگے اور خیبر پختونخوا کے صوبائی حلقوں کے الیکشن میں چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے مطابق پارلیمانی کمیٹی ہر حلقے سے تین تین اُمیدواروں سے درخواستیں وصول کرینگے جسے پارٹی چیئرمین عمران خان خود فائنل کرینگے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام عمران خان اور پی ٹی آئی سے مطمئن ہیں عمران خان واحد لیڈر ہے جنہوں نے ملک کے عوام کیلئے اپنی دو اسمبلیاں قربان کیں تاکہ ملک کو آزاد کرایا جا سکے۔

متعلقہ

پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو اختیارات منتقل، سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری

Swat Voice Editor

مینگورہ، تاج چوک میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ، ایک جاں بحق دوسرا زخمی

Swat Voice Editor

الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب کے دوران ایک ارب20کروڑ مالیت سے سیلاب زدگان کی مدد کی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy