Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سیاحت کا فروغ اولین ترجیح ہے، کمشنر ملاکنڈ

saqib2 - سیاحت کا فروغ اولین ترجیح ہے، کمشنر ملاکنڈ

سوات وائس :کمشنر ملاکنڈڈویژن ثاقب رضا اسلم نے کہاہے کہ سوات میں سیاحت کافروغ اولین ترجیح ہے اور کالام روڈ کی تعمیر سمیت رابطہ پلوں کی تنصیب کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ونٹرٹورزم کو پروان چڑھانے اور سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی رسائی کے لئے برف ہٹانے کے لئے حکومتی مشینری متحرک ہے۔ پولیس اور انتظامیہ سیاحوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔سوات پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اورامید رکھتے ہیں کہ وہ سوات میں سیاحت کے فروغ کے لئے اپنابھر پور کرداراداکریگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ کے باڈی کے نومنتخب عہدیداروں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا، وفد کی قیادت سوات پریس کلب کے صدر شیرین زادہ کررہے تھے جبکہ اس موقع پر جنرل سیکرٹری سوات پریس کلب نیاز احمد خان، جنرل سیکرٹری سوات یونین آف جرنلسٹس سلیم اطہر، گورننگ باڈی کے اراکین فضل رحیم خان، غفور خان عادل، فضل خالق خان اور دیگر عہدیدار شفیع اللہ، عصمت علی اخون،محمد زبیر خان، عمر فاروق، عبید فضل، سوات پریس کلب کے سابق صدر محبوب علی، سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین سید شہاب الدین اور عبداللہ شیرین بھی موجود تھے، وفد نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو سوات کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ سوات پریس کلب نے ہمیشہ سوات کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ نومنتخب کابینہ کی قیادت میں سوات کے صحافی آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن دیگر سیاحتی مقامات دنیا بھر کے لئے کشش کے مراکز ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ تمام سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں، انہوں نے کہا کہ کالام روڈ اور بحرین رابطہ پل سمیت تمام پلوں کی تنصیب و تعمیر انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا، انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں اور انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار رہیگی۔

متعلقہ

‘پاکستان میں دل کی بیماریاں وباء کی شکل اختیار کر رہی ہے ‘

Swat Voice Editor

صوبائی وزیر نے دھمکیاں دی اورہراساں کیا ،بٹ خیلہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل کی پریس کانفرنس

Swat Voice Editor

سوات میں منشیات کے عادی افراد اور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy