Swat Voice
Sport

شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح ہو گیا

Shahdab Khan - شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح ہو گیا


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہو گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹوئٹر پر اپنے نکاح سے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو سلام،آج میرا نکاح تھا، میں اپنے مینٹور ثقلین مشتاق کے خاندان کا حصہ بن گیا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ جب سے میں نے کرکٹ شروع کی تب سے میں نے اپنے خاندانی اور نجی معاملات کو پبلک نہیں رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے کہ ان کی زندگی پرائیویٹ رہے۔

شاداب خان نے درخواست کی کہ ان کے مداح ان کی اس خواہش کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھے سلامی بھیجنا چاہتا ہے تو میں اکاونٹ نمبر دینے کو تیار ہوں۔





Source link

متعلقہ

دوستانہ میچ کا خصوصی ٹکٹ، قیمت ایک کروڑ ریال

Swat Voice Editor

فیفا ورلڈکپ، قطر نے بڑی پابندی لگا دی

Swat Voice Editor

پاک بھارت ٹاکرا، احمد آباد میں ہوٹل کی بُکنگ نایاب، جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy