Swat Voice
Sport

ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر مقرر

WhatsApp Image 2023 01 23 at 21.12.53 - ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر مقرر


پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کو چیف سیلیکٹر مقرر کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ہارون رشید بطور ممبر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ان کی پہلی اسائنمنٹ پاک افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جو آئندہ ماہ مارچ میں شیڈول کی گئی ہے جب کہ سیلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان کا تعین بھی جلد کرلیا جائیگا۔

ہارون رشید اس سے پہلے بھی دو ہزار پندرہ سولہ میں چیف سیلیکٹر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے بطور ٹیم مینجر اور ڈائریکٹر آپریشن پی سی بی فرائض دیے ہیں ۔ہارون رشید نے پاکستان کی طرف سے تئیس ٹیسٹ اور بارہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رکھے ہیں



Source link

متعلقہ

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز ،پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ، بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ کا اعلان کردیا گیا

Swat Voice Editor

جیتنا ہے تو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہو گی، رمیز راجہ

Swat Voice Editor

آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ نے ملتان سلطانز کو جوائن کر لیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy