Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

منگلور ، بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق، ایک زخمی

manglawar - منگلور ، بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق، ایک زخمی

سوات وائس :  سوات کے علاقہ منگلور میں بھائی نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی دو بہنوں کو قتل کردیا جبکہ ایک بہن زخمی ہو گئیں، پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ منگلور جمال آباد میں نصیر نامی نوجوان میں اپنی تین بہنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بہن موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، اسپتال میں دوسری بہن بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس اور ان کی ٹیم نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا۔ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس کی نگرانی میں پولیس نے چستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے سوات کے کنارے ملزم کا تعاقب کرکے آدھے گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہیں۔

متعلقہ

سنگوٹہ، تیس سالہ خاتون نے خود کو گولی ماردی

Saeed

مینگورہ، سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو شدت پسند جاں بحق

Saeed

سوئس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن کے وفد کی  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy