Swat Voice
Sport

آئی سی سی کے ساتھ 60 کروڑ روپے کا فراڈ

Icc 1 - آئی سی سی کے ساتھ 60 کروڑ روپے کا فراڈ


سائبر کرائم سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی نہ بچ سکی، فراڈیوں نے آئی سی سی کو 60 کروڑ روپے کا چونا لگا دیا۔

رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم کی واردات گزشتہ سال ہوئی جس کی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی حکام کو شکایت کردی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فراڈ مبینہ طور پر گزشتہ سال امریکا سے ہوا، آئی سی سی کے بورڈ کو اس سے متعلق گزشتہ سال مطلع کیا گیا تھا۔ اور ابھی بھی فراڈ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں اس بارے میں معلومات نہیں دی گئی ہیں کہ جعلسازوں نے آئی سی سی اکاؤنٹ سے رقم منتقل کرنے کے لیے کون سا راستہ اختیار کیا اور  اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا یہ لین دین ایک ہی ادائیگی میں ہوا تھا یا متعدد وائر ٹرانسفرز تھے۔



Source link

متعلقہ

خواب سے حقیقت، عامر جمال کا نیٹ بولنگ سے قومی ٹیم تک کا سفر

Saeed

انگلینڈ کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Saeed

پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے نصب کیمرے چوری

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy