Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر سوات

deputy commissioner swat new - تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر سوات

سوات  وائس : ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیر صدارت ضلعی ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کانفرس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن ریاض علی خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ اور زنانہ اور دیگر آفسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کہ محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ضلع بھر کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے بہترمانیٹرنگ کویقینی بنائیں تا کہ بچوں کو تعلیم کے لیے بہتر ماحول مل سکے نیزتمام سکولوں میں پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ تعلیم پی ٹی سی فنڈز اور کنڈیشنل گرانٹس کے ذریعے سہولیات فراہم کرے۔ڈپٹی کمشنرنے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معیاری تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ

سوات میں پہلی مرتبہ ڈی آر سی میں خواتین او خواجہ سرا شامل

Swat Voice Editor

سیدو شریف ،خواتین کے حقوق بارےآگاہی سیمینار

Swat Voice Editor

ایم پی اے فضل حکیم نے سبسڈائز آٹے کے لئے سیل پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان کردیا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy