Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

کراچی سے آئی ہوئی فیملی ٹریفک حادثے کا شکار، خاتون اور بچہ جاں بحق،گیارہ زخمی

Accident 34 - کراچی سے آئی ہوئی فیملی ٹریفک حادثے کا شکار، خاتون اور بچہ جاں بحق،گیارہ زخمی

سوات وائس : سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ پیوچار میں موٹر کار گہری کھائی میں جا گری، خاتون اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک خاتون اور بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین 2 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ سوات کی تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ پیوچار میں پیش آیا ہے کراچی سے آئی ہوئی فیملی مٹہ خریڑی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئے ہوئے تھے جو آج صبح سیر کرنے کیلئے سوات کے سیاحتی مقام پر گئے تھے واپسی پر جب گاڑی پیوچار کے قریب پہنچ گئی تو گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نیچے چھ سو فٹ کے قریب گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ

Swat Voice Editor

مینگورہ میں فارمی مرغی کی قیمت ایک ہزار تک پہنچ گئی

Swat Voice Editor

موجودہ حکومت صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، سیکرٹری انفارمیشن

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy