Swat Voice
Sport

شعیب اختر کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

WhatsApp Image 2023 01 17 at 10.14.23 AM 960x540 - شعیب اختر کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان


 پی سی بی نے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کردیا۔

شاہد آفریدی کے بعد شعیب اختر کو بھی پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں انہیں امور سونپے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ طور پر  شعیب اختر سے رابطہ کر کے ان کی رضامندی بھی حاصل کی گئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی پی سی بی حکام کو کرکٹ بورڈ میں کام کرنے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد جلد ان کی پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی سے ملاقات کی توقع کی جارہی۔

نجم سیٹھی ملاقات میں شعیب اختر کو باقاعدہ طور پرذمہ داریوں کی پیشکش کریں گے۔  پی سی بی کی جانب سے پالیسی سازی میں معاونت کے لیے شعیب اختر کی خدمات  لیے جانے کا امکان ہے۔



Source link

متعلقہ

لیونل میسی نے رونالڈو سے ایک اور اعزاز چھین لیا

Swat Voice Editor

ایشیا کپ شیڈول میں تاخیر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

Swat Voice Editor

پی ایس ایل 8:ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52رنز سے شکست دیدی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy