Swat Voice
Sport

دوستانہ میچ کا خصوصی ٹکٹ، قیمت ایک کروڑ ریال

WhatsApp Image 2023 01 15 at 6.57.56 PM 960x540 - دوستانہ میچ کا خصوصی ٹکٹ، قیمت ایک کروڑ ریال


ریاض: دنیائے فٹبال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی جب ایک دوستانہ میچ میں آمنے سامنے ہوں گے تو اسے براہ راست دیکھنے والے شخص کے پاس جو خصوصی ٹکٹ ہو گا اس کی قیمت ایک کروڑ سعودی ریال تک پہنچ گئی ہے جس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

میسی کے عربی پوشاک کی قیمت 20 کروڑ لگ گئی

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کو دیکھنے کے لیے ایک خصوصی ٹکٹ کی بولی لگائی گئی ہے جو 10 ملین ریال یعنی 2.66 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے جب کہ بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی۔

دوستانہ میچ کے خصوصی ٹکٹ ہولڈر کو یہ موقع دیا جائے گا کہ وہ اختتامی تقریب میں شرکت کرنے کا مجاز ہو گا، ڈریسنگ روم میں داخل ہوسکے گا اور کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے بھی مل سکے گا۔

کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی دسمبر 2020 کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 19 جنوری کو ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔

کنگڈم سویٹ، رونالڈو کے لیے شاہی رہائش کا انتظام

ریاض میں کھیلے جانے والے دوستانہ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو النصر کلب جب کہ لیونل میسی پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کی نمائندگی کریں گے۔





Source link

متعلقہ

پاکستان بھارت کو اوول میں ہرا سکتا ہے توکہیں بھی ہرا سکتا ہے، وقار یونس

Swat Voice Editor

قومی کرکٹر شان مسعود پریکٹس کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

Swat Voice Editor

ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy