Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سیلاب کے نقصانات کی روک تھام کے لئے دریاؤں کی ری ماڈلنگ ضروری ہے، کمشنر ملاکنڈ

river commissioner - سیلاب کے نقصانات کی روک تھام کے لئے دریاؤں کی ری ماڈلنگ ضروری ہے، کمشنر ملاکنڈ

سوات  وائس :کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے جان لیوا نقصانات کو روکنے کے لیے سوات اور پنجکوڑہ کے دریاؤں کو اس کے اصل قدرتی بہاؤ کے لیے ری ماڈلنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دریائے سوات اور پجکورہ پر مسلسل سیلاب نے بھاری نقصان پہنچایا ہے، اور ماہرین دریاکے اطراف کی آبادی کے مستقبل کے لیے سخت اقدامات اختیار کرنے کا انتباہ کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں دریاؤں کے سیلاب سے بچاؤ اور دیگر حفاظتی اقدامات کے لیے ایک وسیع مطالعہ اہمیت رکھتا ہے۔ صوبائی حکومت ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعے ماضی قریب میں آنے والے سیلابوں کا ایک وسیع مطالعہ کررہی ہے۔ مطالعہ کا مقصد دریاؤں کا نقشہ بنانا, حدبندی اور ایسے اقدامات تجویز کرنا ہے جو آبادی، املاک اور زرعی زمینوں کے تحفظ کے لیے اختیارکیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے دریاؤں کے تحفظ اور سیلاب سے ہونے والے جان لیوا نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان بھی شریک تھے۔مطالعہ پرپیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنرملاکنڈ نے کہا کہ اسے بروقت مکمل کیا جاناچاہئے اور اس مطالعہ میں دریا سے وابستہ تمام شعبوں کی ضروریات کو شامل کیا جانا چاہئے۔ ماہرین نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو سٹڈی کی پیش رفت اورسٹڈی کے کچھ اہم نتائج سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں اپر اور لوئر دیر، چترال اپر اور سوات کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ آبپاشی کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ

مہنگائی سے تنگ ریسٹورنٹ کے ملازم نے خودکشی کرلی

Swat Voice Editor

الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب سے متاثرہ 400 خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کردیا

Swat Voice Editor

برٹش پختون ایسوسی ایشن کی سوات میں بہار کی آمد کا استقبال

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy