Swat Voice
Sport

شاہین آفریدی بی پی ایل سے دستبردار

WhatsApp Image 2023 01 14 at 2.43.41 PM 960x540 - شاہین آفریدی بی پی ایل سے دستبردار


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ری ہیب کے باعث لیگ میں شرکت سے معذرت کر لی وہ فٹنس بحالی پروگرام کے تحت بی پی ایل کھیلنے کا ارادہ رکھتے تھے اور پروگرام کے مطابق انہوں نے 2 سے 3 میچز کھیلنا تھے۔

شاہین شاہ آفریدی آئندہ ہفتے لاہور جائیں گے جہاں وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کریں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ری ہیب کے باعث اب وہ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ون ڈے، پاکستان کو شکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

واضح رہے کہ شاہین آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہوم سیریز میں شرکت نہیں کی۔



Source link

متعلقہ

ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ شعیب ملک

Swat Voice Editor

افغانستان کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

Swat Voice Editor

سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ روانہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy