Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات، شدید برف باری سے سڑکیں بند،مالم جبہ میں گاڑیاں پھنسی رہی

malamjabba - سوات، شدید برف باری سے سڑکیں بند،مالم جبہ میں گاڑیاں پھنسی رہی

سوات وائس : سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری سے سڑکیں بند ہوگئی،مقامی لوگوں سمیت سیاح پھنس گئے، انتظامی مشینری راستوں کو کھولنے میں مصروف، مالم جبہ میں دو سو کے قریب گاڑیاں برف میں پھنسی رہی۔ سوات کے بالائی علاقوں کالام اور خاص کر مالم جبہ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سڑکیں بند ہوگئی۔ذرائع کے مطابق وادی مالم جبہ میں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئی تھی،گاڑیوں کی تعداد ایک سو پچاس سے دو سو تک بتائی جاتی ہے جس میں بچوں اور خواتین سمیت سیکڑوں افراد موجود ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہنا ہے کہ برفیلی ٹریک پر سنو چین نہ لگانے کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئی ہے۔ سوات پولیس اور ضلعی انتظامیہ ٹریفک رواں رکھنے کیلئے روڈ پر موجودہے ۔ ایس ایچ او مالم جبہ کے مطابق گاڑیاں آہستہ آہستہ چل رہی ہے، سڑک کھول دیا گیا ہے تاہم برف زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار کم ہوگئی ہے ۔

متعلقہ

صحافی ڈاکٹر محبوب علی کے پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر اعزازی  تقریب

Swat Voice Editor

وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات موٹر وے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Swat Voice Editor

مہنگائی سے تنگ ریسٹورنٹ کے ملازم نے خودکشی کرلی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy