Swat Voice
Sport

نواز، نسیم کی عمدہ بولنگ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 262 رنز کا ہدف

nawaz naseem - نواز، نسیم کی عمدہ بولنگ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 262 رنز کا ہدف


نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ نسیم شاہ نے اپنی فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے  پہلے ہی اوور میں  قومی ٹیم کو وکٹ دلوانے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے اس مرتبہ انہوں نے فن ایلن کو ایک کے مجموعے پر کیچ آؤٹ کیا۔

بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں، فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہو گا

اس کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کونوے کے درمیان 182 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنی۔ قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کے باعث دونوں بیٹرز کو چانسز بھی ملے۔

اس دوران کونوے نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔خطرناک دکھائی دینے والی اس پارٹنرشپ کو نسیم شاہ نے ہی توڑا، جب 183 کے مجموعے پر نسیم نے کونوے کو خوبصورت انداز میں بولڈ کیا۔

اس کے بعد اسپنر محمد نواز نے اپنی جادوئی اسپن کا نشانہ بناتے ہوئے 4 کیوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جن میں 85 رنز پر موجود کین ولیمسن بھی شامل تھے۔

ایک جانب جہاں وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا وہیں مچل سینٹنر نے 37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے ٹوٹل کو 261 تک پہنچایا۔



Source link

متعلقہ

ٹیم نے زبردست مقابلہ کر کے کامیابی حاصل کی، عمران خان

Saeed

کھیل ابھی باقی ہے، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے میچ میں ڈرامائی صورتحال

Saeed

میر حمزہ، ساجد خان اور شاہنواز دھانی نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ میں شامل

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy