Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

سوات میں کھلے عام جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد

Janwar2 - سوات میں کھلے عام جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد

سوات وائس : ضلع سوات میں دفعہ 144 کے تحت بازاروں، سڑک کنارے یا عوامی مقامات پر جانور زبح کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہو گا جس کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہو گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ بعض قصاب سڑک کنارے اور بازاروں میں جانور زبح کرتے ہیں جو نہ صرف صحت عامہ کے لئے مضر ہے بلکہ یہ شہری ماحول کو بھی آلودہ کر رہا ہے لہذا پابندی ناگزیر ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قصابی مقرر کردہ قصاب خانے میں ہو گی اور دیگر جگہوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق ہو گا۔

متعلقہ

وزیراعظم سے استعفیٰ لینے والے خود استعفوں کا اعلان کر گئے، امیر مقام

Saeed

امن و امان کی صورت حال، ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری

Saeed

سوات میں ابابیل فورس کا قیام، موٹرسائکلیں دے دی گئی

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy