Swat Voice
Sport

بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں، فیصلہ نیوزی لینڈ سریز کے بعد ہو گا

babar azam - بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں، فیصلہ نیوزی لینڈ سریز کے بعد ہو گا


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تینوں فارمیٹ کی کپتانی برقرار رہے گی یا نہیں فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق  چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دیگر ممبران سے مشاورت سے حتمی فیصلہ کریں گے،  پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بابر اعظم کی کپتانی کا باریک بینی سے معائنہ کررہی ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی کے کچھ ارکان کو بابر اعظم کی ٹیسٹ کپتانی پر تحفظات ہیں۔

کچھ کی نظر میں ہوم سیریز کے دوران اہم موقع پر کپتان نے فیصلے درست نہیں کئے، چند ارکان سمجھتے ہیں کہ مین باولرز کی انجری کے باعث بابر اعظم کو بطور کپتان مشکلات پیش آئیں، ذرائع کے مطابق چند ارکان کی رائے ہے کہ بابر اعظم ہمارے اہم کھلاڑی ہیں ان کو بطور کپتان مزید موقع دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر کھلاڑی مشکل وقت میں کھیلتا ہے، بابر اعظم

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کی اکثریت بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے مطمئن ہے۔

بابر اعظم نے پچھلے سال بطور کپتان دس ٹیسٹ میچز میں سے صرف 1 جیتا 5 ہارے اور 4 برابر رہے۔ جبکہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے آخری دس ون ڈے میں سے نو میں جیت حاصل کی ہے۔

بابر اعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا ہے،  بطور کپتان بابر اعظم نے پچھلے ایک سال میں چھبیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سےچودہ میچز جیتے۔



Source link

متعلقہ

رونالڈو کے بعد لیونل میسی، سعودی کلب سے بڑی آفر

Swat Voice Editor

سرفراز احمد پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بن گئے

Swat Voice Editor

قطر پہ تنقید کرنیوالے یورپی ممالک کو 3 ہزار سال تک انسانوں سے معافی مانگنا ہوگی، فیفا سربراہ

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy