Swat Voice
Sport

میں واحد تھا جس نے فکسنگ کی طرف دھیان نہیں دیا، رمیز راجہ

ramiz - میں واحد تھا جس نے فکسنگ کی طرف دھیان نہیں دیا، رمیز راجہ


پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ فکسنگ کے اندھیرے سے گزری، شاید میں واحد تھا جس کا اس طرف دھیان نہیں گیا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ مجھے تعلیم نے اچھے برے کی پہچان دی.

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پہلے ہی دن کہا تھا کہ جو ٹیم کی پرفارمنس ہوگی وہ میری ہوگی، پورے پاکستان سے سو بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، ان سو بچوں کو بہترین کوچ اور مفت تعلیم کے انتظامات کیے، پاکستان جونیئر لیگ کا انعقاد بی کرایا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز ہمیشہ سے ٹیم کا حصہ رہے ہیں، سولہ لڑکوں کی ٹیم میں فائنل کوچ اور کپتان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جونیئر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہوگئی،رمیز راجہ

نئی رجیم جو آئین لیکر آئی ہے وہ فرسودہ ہے، نئے آئین کو ہٹا کر فرسودہ آئین نافذ کردیا گیا ہے، کھیل کو نان کرکٹر کے حوالے کرنا زیادتی ہے، پاکستان میں باقی کھیلوں کے ماڈل کو بدلنے کی ضرورت ہے، جب تک اس پراپرٹی میں پیسے نہیں آئیں گے ہاکی اور فٹبال بہتر نہیں ہوسکتے۔

سابق چئیرمین نے کہا کہ کرکٹ ٹیم میں زبردستی کی کچھ چیزیں کرنی کی کوشش کی جارہی ہیں، ٹیم کے موجودہ کمبینیشن نے ورلڈ کپ جیتا، نئی ایڈمسنٹریشن اگر کوئی تبدیلی کرتی ہے تو اس سے نقصان ہوگا۔

سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں چلا کر کردار کشی کی جاتی ہے، یوتھ کو اگر صحیح رخ پر نہیں لگایا گیا تو ہمارا ملک مزید خراب ہو جائے گا۔

 



Source link

متعلقہ

چابی کے سوراخ سے تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم

Saeed

جسٹس قیوم کی رپورٹ کے بعد وسیم اور وقار کو ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیےتھا،

Saeed

فخر زمان کو اوپننگ بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے، عاقب جاوید

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy