Swat Voice
سوات نیوزضرور پڑھیں

مینگورہ،شدید مہنگائی سے عوام دلبرداشتہ،لوگوں نے سڑکوں کا رخ کرلیا

Mehengai - مینگورہ،شدید مہنگائی سے عوام دلبرداشتہ،لوگوں نے سڑکوں کا رخ کرلیا

سوات وائس : مینگورہ میں مہنگائی اور آٹابحران پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، سوات میں کمر توڑ مہنگائی اور سی این جی اسٹیشن بند ش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین مینگورہ شہر کے مختلف سڑکوں سے گزرتے ہوئے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کے تاجران صدر عبدالرحیم، رکشہ یونین کے ـصدر جہانزیب سہیل ، ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کمر توڑ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے ، مہنگائی کی وجہ سے لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور اگر صورتحال یہی رہی تو خدشہ ہے کہ ملک میں چوری چکاریوں کے بعد لوگ ایک دوسرے کو مرنے مارنے پر اُتر آئیں ، رکشہ یونین کے صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک جانب مہنگائی اور دوسری جانب سی این جی اسٹیشنوں کی بندش سے رکشہ مالکان اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، مقررین نے مزید کہا کہ حکومت کمر توڑ مہنگائی کے خاتمہ کیلئے فوری طورپر اقدامات اُٹھائے بصورت دیگر وہ آئندہ جمعہ سے مزید احتجاج کیلئے لائحہ عمل طے کریں گے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے مرکزی اور صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی پر نعرہ بازی بھی کی اور مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا اور مرکز میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے لہذا صوبائی حکومت پنجاب سے فوری طورپر خیبر پختونخوا میں سستے آٹا کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے۔ دریں اثناء بلدیاتی نمائندوں نے بھی نشاط چوک میں مہنگائی اور آٹا بحران پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے سے شاہدرہ وتکے سے منتخب چیئرمین عظمت خان نے حکومت خیبرپختونخوا پر سخت تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلی آٹابھران پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے آٹا بحران کو حل کیا جائیں۔

متعلقہ

سوات جیل سپرنٹنڈنٹ کی خیبر پختونخوا میں پہلی پوزیشن

Swat Voice Editor

جاوید اقبال شہید پولیس لائن میں  پولیس دربار کا انعقاد، نوتعینات ڈی پی او سوات کی شرکت

Swat Voice Editor

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں تین ایم پی او کے تحت گرفتاری چلینج کر دی گئی

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy