Swat Voice
Sport

شان مسعود نائب کپتان بنتے ہی ٹیم سے ڈراپ

shan masood 1 - شان مسعود نائب کپتان بنتے ہی ٹیم سے ڈراپ


نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیران کن طور پر شان مسعود پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے، پہلے ون ڈے میں بابر اعظم کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے دو روز قبل شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کیا تھا، کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو آج میچ نا کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، جبکہ تین فاسٹ باؤلرز محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث رؤف آج میدان میں اتریں گے جبکہ اسپنر اسامہ میر ڈیبیو کریں گے اور محمد نواز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔



Source link

متعلقہ

تیسرا ٹی20 میچ ،پاکستان کو ہدف مل گیا

Swat Voice Editor

افغان تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی:پی سی بی کامعاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

Swat Voice Editor

دوسری اننگز میں بھی5وکٹیں لینے کی کوشش کروں گا، ابرار احمد

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy