Swat Voice
Sport

کنگڈم سویٹ، رونالڈو کے لیے شاہی رہائش کا انتظام

ronaldo - کنگڈم سویٹ، رونالڈو کے لیے شاہی رہائش کا انتظام


فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے لیے سعودی عرب میں شاہانہ طرز کی رہائش کا انتظام کردیا گیا۔ جہاں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ زندگی کی تمام آسائشوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔

ڈیلی میل کے مطابق اسٹار فٹ بالر ریاض کے فور سیزن ہوٹل میں ٹھہریں گے، یہاں ان کا قیام تب تک ہوگا جب وہ اپنی مستقل رہائش میں شفٹ نہیں ہوجاتے۔

کنگڈم سویٹ، جو 99 منزلہ عمارت میں سب سے بہترین ہے، ریاض کے بے مثال نظاروں کے ساتھ مہمانوں کی تفریح کا تمام سامان میسر ہے۔ جدید ترین دو منزلہ سویٹ ہوٹل کی 48ویں اور 50ویں منزل پر پھیلا ہوا ہے۔ دو منزلہ شاہانہ کنگڈم سویٹ کا ماہانہ کرایا چھ کروڑ بیاسی لاکھ روپے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو ریاض پہنچ گئے

رونالڈو کے عملے کے ارکان کے لیے سترہ کمرے مختص کیے گئے ہیں، شاہانہ سویٹ ہوٹل کی ننانوے منزلہ عمارت کے سب سے بہترین سویٹ میں سے ایک ہے۔

ممکنہ طور پر رونالڈو اور اس کا خاندان شہر کے بہترین علاقے میں ایک محل میں مستقل رہائش اختیار کریں گے۔ ریاض میں فروخت ہونے والی جائیدادوں میں چار ارب کے قریب مالیت کا آٹھ بیڈروم کا محل شامل ہے جس میں ایک اولمپک سائز کا سوئمنگ پول، آبشاروں سے مزید استقبالیہ اور گراؤنڈ میں تین اضافی ولاز شامل ہیں۔

سعودیہ کے النصر کلب سے رونالڈو فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ سالانہ اڑتالیس ارب روپے وصول کریں گے۔ جہاں تک ان کی نئی ٹیم النصر کا سوال ہے تو وہ نو بار سعودی پرو لیگ چیمپیئن رہ چکی ہے۔



Source link

متعلقہ

بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں، رمیز راجہ

Saeed

ایشیا کپ، بھارت کا پاکستان آنے سے انکار، شعیب اختر نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

Saeed

ویمن ایشیا کپ سیمی فائنل:سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے لیے123 رنز کا ہدف

Saeed

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy