Swat Voice
Sport

سینئر کھلاڑی مشکل وقت میں کھیلتا ہے، بابر اعظم

IMG 20230108 WA0355 960x540 - سینئر کھلاڑی مشکل وقت میں کھیلتا ہے، بابر اعظم


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی مشکل وقت میں کھیلتا ہے اور سرفراز نے مشکل حالات میں بیٹنگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ایک روزہ میچ ہو رہا ہے اس لیے ٹیسٹ کی بات نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے متوازن ٹیم میدان میں اتاریں اور غیر ملکی لیگ کے لیے این او سی ملنا کھلاڑیوں کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کاانٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہترین ہے اس لیے اچھا مقابلہ ہو گا۔ سلیکٹر، کوچ اور کپتان کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے اور ہم سب ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے کسی کو جواب دینا نہیں اور مشکل حالات میں سرفراز نے بیٹنگ کی۔ سینئر کھلاڑی مشکل وقت میں کھیلتا ہے۔

 



Source link

متعلقہ

نوبال دینے پر کھلاڑیوں نے امپائر کو قتل کر دیا

Swat Voice Editor

پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونےکا امکان

Swat Voice Editor

سنیپ چیٹ ‘اے آئی’ بھی بابر اعظم کا مداح نکلا

Swat Voice Editor

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

Privacy & Cookies Policy